بلوچستان میں 4 ماہ کے دورن 17فیصد کم بارشیں ہوئیں ،محکمہ موسمیات

پیر 23 مئی 2022 11:48

بلوچستان میں 4 ماہ کے دورن  17فیصد کم بارشیں ہوئیں ،محکمہ موسمیات
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ چاغی ، خاران ، نوشکی اور واشک میں 4 ماہ کے دوران 17 فیصد کم بارشیں ہوئیں جس سے خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں جنوری سے اپریل تک 17فیصد کم بارشیں ہوئیں سب سے کم بارش فروری میں 89.3فیصد جبکہ مارچ میں 68اور اپریل میں 79.6فیصد کم بارشیں ہوئیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے مغربی اور جنوب مغربی علاقے سردیوں کی بارشوں پر انحصار کرتے ہیں تاہم ہیٹ ویو کی وجہ سے چاغی میں شدید خشک سالی کی صورتحال پید ا ہو رہی ہے جبکہ خاران، نوشکی اور واشک میں بھی خشک سالی کی صورتحال ہے۔ رپورٹ میں زراعت، پانی کے ذخائر، ما ل مویشی اور خریف کی فصلوں کے متاثر ہونے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو پیشگی اقدامات کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔