بھارتی پولیس نے سرینگر سے دو نوجوان گرفتار کر لئے

پیر 23 مئی 2022 13:39

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر شہرسے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے نوجوانوں کو شہر کے علاقے چھانہ پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔مقبوضہ علاقے میںبھارتی پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دو ہائبرڈ عسکریت پسندوں کو( ایک اصطلاح جو مودی حکومت نے کسی بھی کشمیری کو گرفتار کرنے کے لیے وضع کی ہے )چھانہ پورہ علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔