دنیا کو مقبوضہ جموں کشمیر میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے ناروا سلوک کانوٹس لینا چاہیے،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ

پیر 23 مئی 2022 13:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو مقبوضہ جموں کشمیر میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے ناروا سلوک کانوٹس لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی کے جھوٹے الزامات میں سزا بھارت کی طر ف سے انسانی حقوق کی کھلم کھلا پامالیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلندکرنے والوں کی آواز خاموش کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مودی حکومت سے جواب دہی ہونی چاہیے۔\932