آئی آر ڈی کے زیر اہتمام گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر میں تربیتی سیشن کا آغاز‘ مختلف ٹیچرز کو ٹریننگ دی گئی

پیر 23 مئی 2022 13:42

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) بچوں کے پیٹ میں کیڑوں کے خاتمے کے حوالے سے آئی آر ڈی کے زیر اہتمام گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر میں تربیتی سیشن کا آغاز کیا گیا جس میں مختلف ٹیچرز کو ٹریننگ دی گئی کہ انہوں نے کیسے کم عمر طلباء کو ڈی وارمنگ کے پراسیس سے گذاراناہی, شعور دینا ہے ڈی وارمنگ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ضلع بھر کے تمام سکولز میں سے مقررکردہ عمر کے مطابق ادویات دی جائیں گی.ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر نعیم الزمان چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کی نسبت پاکستان میں بچوں کی نشوونما میں کمی رہتی ہے،جسکی بنیادی وجہ غذائی قلت ہے اور ان سب کی وجوہات بچوں کے پیٹ میں کیٹروں کا ہونا ہے، محکمہ صحت عامہ کی ٹیمیں ہر 3 ماہ بعد اس سے قبل 5 سال سے کم عمر بچوں کو ادویات دیتی تھی،جن سے پیٹ کے امراض کا خاتمہ ہو تا تھا،اس بار 5سال سے زائد عمر 5 سے 15 سال تک کے عمر کے بچوں کو بھی ادویات دی جارہی ہیں،سروے کے مطابق 50 فی صد سے زائد بچوں میں پیٹ کے کیٹروں کی شکایات ملی ہیں جسکے باعث ہیلتھ ٹیمز کو متحرک کیا گیا ہے،ڈی او ایجوکیشن شفیق اصغر نے کہا کہ یہ ریاستی لیول کا پروگرام ہے محکمہ تعلیم اپنا کردار ادا کر رہا ہے والدین،اساتذہ طلباء تعاون کریں،والدین اور اساتذہ صحت مند معاشرہ بنانے میں کردار ادا کریں،اے ڈی وقاص نصر نے بھی اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ والدین اور معاشرہ طلباء کی صحت بہتر بنانے میں مشترکہ کردار ادا کریں،ٹریننگ سیشن میں اساتذہ کے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے،ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئیڈاکٹرنعیم اسلم کہاکہ ایک سروے کے مطابق %45سکول کے بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کی شکایات ہیں پانچ سال سے 15سال تک بچوں میں پیٹ کے کیڑے پائے جاتے ہیں ان پیٹ کے کیڑے کی وجہ سے بچے کی ذہنی وجسمانی نشوونما صحیح طرح سے نہیں ہو پاتی، اور بچے سستی کا شکار رہتے ہیں اور خون کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ سے بھمبر میں 30مئی کو سکول کے بچوں کو پیٹ کے کیڑو ں کی ادویات ڈی جائے گی اور اس سلسلے میں آج سکول میں ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں اساتذہ کو اسکی افادیت بیان کی گئی اور اس کا طریقہ کار اور پروٹوکول بتایا گیا کہ بچوں کو میڈیسن کیسے دینی ہیں اور کسی بھی صورت حال میں آپ نے کیسے بچوں کو ڈیل کرنا ہے۔آئی آر ڈی.کی طرف سے محمد اورنگزیب و دیگرنے شرکت کی۔