فیسکو کا مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

پیر 23 مئی 2022 14:50

فیسکو کا  مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) نے آج24 مئی بروز منگل اور کل25 مئی بروز بدھ کوبرقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پراہم نوعیت کی فوری مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے بتایا کہ آج24مئی کو صبح ساڑھے 7سے دوپہر ساڑھے 12بجے تک132 کے وی خانوآنہ گرڈ سٹیشن کے اعوان والافیڈر132کے وی مرید والا گرڈسٹیشن کے (حسین پور)بنگلہ، ٹھیکر ی والا(ماموں کانجن)، دریا بل، کوٹلہ، مرید والااور ٹوریاں والافیڈر 132کے وی منجھلا باغ گرڈسٹیشن کے ظفر چوک فیڈراور کل25مئی کو صبح8سے دوپہر ایک بجے تک 132سمندری گرڈسٹیشن کے گوجرہ روڈ ناراڈاڈا