افغانستان ، صوبہ ہرات میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران 15 ہزار سیاح آئے ، سربراہ محکمہ سیاحت

پیر 23 مئی 2022 14:55

افغانستان ، صوبہ ہرات میں گزشتہ  9 ماہ کے دوران 15 ہزار سیاح آئے ، سربراہ ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میںگزشتہ 9 ماہ کے دوران 15 ہزار سے زائد مقامی و غیر ملکی سیاح تاریخی یادگاروں و ثقافتی ورثے کی سیر کوآئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے نے محکمہ سیاحت کے سربراہ وحید اللہ سلطانی کے حوالے سے بتایا کہ مغربی صوبہ ہرات میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران افغان باشندوں کے علاوہ، بھارت ،پاکستان ، ایران اور سپین کے بہت سے غیر ملکی سیاحوں نے یہاں کی تاریخی یادگاروں اور ثقافتی ورثے کا رخ کیا اور اس دن بدن اس تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ■