شہزادہ الولید بن طلال نے کنگڈم ہولڈنگ کے 16 فی صد فنڈ فروخت کر دیئے

پیر 23 مئی 2022 14:55

شہزادہ الولید بن طلال نے  کنگڈم ہولڈنگ کے 16 فی صد فنڈ فروخت کر دیئے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) سعودی عرب کے ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال نے مملکت کے خود مختاردولت فنڈ کے ساتھ اپنی سرمایہ کاری فرم کنگڈم ہولڈنگ کے 16.87 فی صد فنڈ فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔کنگڈم ہولڈنگ نے سٹاک ایکسچینج میں ایک بیان میں کہا ہے کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) 9.09 ریال (2.42 ڈالر) فی حصص پر ساڑھے62 کروڑ حصص خریدے گا۔

(جاری ہے)

ان کی مجموعی مالیت5.68 ارب ریال (1.51 ارب ڈالر) بنتی ہے۔شہزادہ الولید بن طلال اپنی کمپنی کے 78.13 فی صد اکثریتی حصص اپنے پاس رکھیں گے۔پی آئی ایف اس وقت 600 ارب ڈالر سے زیادہ کے اثاثوں کا انتظام کرتا ہے۔اس کو تیل کی آمدن سے ماورا سعودی معیشت کو متنوع بنانے کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ایجنڈے میں اولین ترجیح حاصل ہے۔عبدالمجید احمدالحقبانی اس وقت پی آئی ایف میں سینئرڈائریکٹر کے طورپر فرائض انجام دے رہے ہیں۔