سرگودھا‘شادی کی تقریب سے واپسی پر ٹریفک حادثہ میں جاںبحق خاندان کے دونوں بچوں اور تین خواتین کو سپرد خاک کر دیا گیا

پیر 23 مئی 2022 14:56

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) شادی کی تقریب سے واپسی پر ٹریفک حادثہ میں جاںبحق خاندان کے دونوں بچوں اور تین خواتین کو سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ13 شدید زخمیوں میں سے دو کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد منتقل کر دیا گیا پولیس ٹرک کو تحویل میں لیکر مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں شادی کی تقریب سے ایک خاندان کے افراد محلہ آعظم آباد سے رکشوں میں سوار ہو کر محلہ بدلی والا جا رہے تھے کہ سکیسر روڈ پر سول ہسپتال کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ان کے رکشوں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں 3 شادی شدہ خواتین 25 سالہ تسلیم بی بی،45 سالہ کلثوم بی بی،25 سالہ اقراء بتول،دو بچے 12 سالہ لاریب ارشداور15 سالہ محمد احسن جانبحق اور تیرہ افراد 8سالہ رابعہ ظفر،9سالہ محمد اسامہ،52سالہ محمد ایوب،35 سالہ حمیرابی بی،8سالہ عافیہ بی بی،55سالہ پروین بی بی،7سالہ محمد عثمان،25سالہ ثناء بی بی،10 سالہ محمدصغیر،13سالہ محمدقیصر،12سالہ محمدمنیر،28سالہ صائمہ بی بی 8سالہ مافیہ جہانگیر،35 سالہ جہانگیر 7 سالہ پروین ذیشان اور 70سالہ اشرف شدید زخمی ہو گے جن کو ریسکیو کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد دو زخمیوں محمد ایوب اور جہانگیر کو تشویشناک میں فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حادثہ میں جانبحق خاندان کے دونوں بچوں اور تین خواتین کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا پولیس جائے حادثہ سے ٹرک کو تحویل میں لیکر مصروف تفتیش ہے۔