بارش اورٹھنڈی ہواءسے موسم خوشگوار ہوگیا

پیر 23 مئی 2022 15:11

بارش اورٹھنڈی ہواءسے موسم خوشگوار ہوگیا
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) سرگودھا اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے علاوہ چلنے والی ٹھنڈی ہواسے موسم خوشگوار ہوگیا ،گرمی کا زور کم ہوتے ہی لوگوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز سرگودھا اور گردونواح میں ٹھنڈی ہوا چلنے کیساتھ ساتھ سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی نے موسم خوشگوار بنا دیا ،موسم خوشگوار ہونے پر لوگوں نے نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ بازاروں میں بھی معمول سے زیادہ رش دیکھنے میں آیا۔

متعلقہ عنوان :