چولستان میں 41 دن غیر معمولی ہیٹ ویو قہر ڈھاتی رہی،حکومت سمیت سب ادارے سوتے رہے،انسانی المیہ جنم لینے کا خدشہ

پیر 23 مئی 2022 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ چولستان میں 41 دن غیر معمولی ہیٹ ویو قہر ڈھاتی رہی،حکومت سمیت سب ادارے سوتے رہے،انسانی المیہ جنم لینے کا خدشہ ہے ۔ پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق 11 مارچ سے 19 اپریل تک درجہ حرارت معمول سے 5-11 ڈگری زیادہ رہا،27 اپریل سے 2 مئی تک پھر معمول سے 3.8 سے 6.8 ڈگری درجہ غیر معمولی رہا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شدید گرمی کی لہر نے چولستان کے علاقے میں پودوں, آبی ذخائر اور موشیوں کو شدید متاثر کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس لہر نے 1.5 ملی میٹر سے لیکر 3.5 ملی میٹر فی یوم تک آبی بخارات منتقل کئے۔ رپورٹ کے مطابق آبی بخارات کی منتقلی سے مٹی کی نمی، پانی کے وسائل اور پودوں کو شدید نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران گرمی کا شدید دباؤ چرنے والے مویشیوں میں اموات کا سبب بنا۔ رپورٹ کے مطابق اس ہیٹ ویو سے چولستان میں خشک سالی کا المیہ جنم لے سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :