Live Updates

عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سے نمٹے گا ،وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان

پیر 23 مئی 2022 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سے نمٹے گا ، شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا، قانون اسے شرافت کے دائرے میں واپس لائے گا۔ پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ معیشت تباہ کرنے والامارچ کا اعلان کرکے معیشت کی بحالی روکنے نکلا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

(جاری ہے)

عمران نیازی جھوٹا ہے ، جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ عمران نیازی کی زبان اور خمیر میں انتشار اورفساد ہے وہ پرامن نہیں رہ سکتا ۔ 2014 میں 126 دن غنڈہ گردی کی گئی،پارلیمنٹ ، سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے۔ عدلیہ کی دیواروں پر شلواریں لٹکائیں گئیں، قبریں کھودیں گئیں ۔ 2014 میں بھی اس نے جھوٹ بولا تھا، یوٹرن نیازی پر کسی کو اعتبار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سے نمٹے گا ۔ شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا، قانون اسے شرافت کے دائرے میں واپس لائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات