سری لنکا ویمنز ٹیم کل پہلی مرتبہ پاکستان میں ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی
پیر 23 مئی 2022 15:46
یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب پاکستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیمیں پاکستان میں کسی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں مدمقابل آئیں گی۔اس سے قبل دونوں ٹیمیں اب تک 13 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آچکی ہیں، جہاں چھ مرتبہ پاکستان اور چھ مرتبہ سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔
سیریز کے میچز 24، 26 اور 28 مئی کو ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
(جاری ہے)
یہ تمام میچز دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔یہ میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان ساتویں جبکہ سری لنکا آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کی انعم امین اور ڈیانا بیگ کا اس طرز کی کرکٹ کی درجہ بندی میں پہلی دس خواتین باؤلرز میں شمار ہوتا ہے۔ مہمان اسکواڈ کی کپتان اتا پاتو بیٹرز کی رینکنگ میں آٹھویں اور آلراؤنڈرز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔ آلراؤنڈر کی درجہ بندی میں ندا ڈار کا نواں نمبر ہے۔
یہ 16 سال بعد سری لنکا ویمنز کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔اس حوالے سے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے تاثرات مندرجہ ذیل ہیں:
بسمہ معروف، کپتان پاکستان ویمنز ٹیم:
بسمہ معروف نے کہا کہ وہ سری لنکا کے خلاف شاندار سریز کی منتظر ہیں۔ ورلڈکپ کے بعد اب یہ سیریز پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے ایک نئی شروعات ثابت ہوگی۔رواں سال پاکستان ویمنز ٹیم کو بہت سیریز کھیلنی ہیں، سری لنکا کے خلاف یہ سیریز کامن ویلتھ گیمز کی تیاری میں معاونت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سیریز جونیئر کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ثابت ہوگی۔ان کنڈیشنز میں سری لنکا کی ٹیم آسان حریف نہیں ہوگی۔
چماری اتاپاتو، کپتان سری لنکا ویمنز ٹیم:
چماری اتاپاتو کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی سرزمین پر اس کی مضبوط خواتین ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں۔ یقین ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز شاندار رہے گی۔
انہوں نے کہاکہ سری لنکا ویمنز ٹیم میں سینئرز اور جونیئرز کا بہترین توازن موجود ہے۔ امید ہے ان کی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.