سرگودہا میں ہیٹ سٹروک کیمپس قائم

پیر 23 مئی 2022 15:56

سرگودہا میں ہیٹ سٹروک کیمپس  قائم
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) سرگودہا میں پنجاب ایمر جنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ہیٹ سٹروک کیمپس قائم کیے گئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر مظہر شاہ نے کہا کہ ان کیمپس کا مقصد ضلع بھر میں گرمی کی شدت سے بچنے بارے عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدید لہر سے بچنے کیلئے سر کو ڈھانپ کر رکھیں، پانی اور مشروبات کا زیادہ استعمال کریں، بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور ٹھنڈے پانی سے غسل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے ان تدابیر پر عمل کریں اور اگر گرمی سے کوئی شخص متاثر ہو جائے توفوری طور پر1122پر کال کریں مریض کو سایہ دار جگہ پر لے جا کر اوآر ایس یا پانی پلائیں اگر مریض بے ہوش ہو جائے تو کروٹ کے بل لٹائیں۔

متعلقہ عنوان :