یونیورسٹیاں علم کی ترسیل کی بجائے علم دریافت بھی کرتی ہیں، وائس چانسلر ڈاکٹرصائقہ

پیر 23 مئی 2022 16:36

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صائقہ امتیاز نے کہاہے کہ یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم کا وہ ادارہ ہے جو اپنے وجود کے جواز سے واقف بھی ہو، اور اس چیز کو ثابت کرنے کی اسے ضرورت بھی نہ ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں سینٹر آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ ویمن یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں گڈگورننس اور لیڈرشپ کے حوالے سے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کا مقصد اعلیٰ تعلیم اور تحقیق ہے اسے لیے اس سے جڑے لوگوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، یہ سکول اور کالج کی طرز پر کام نہیں کرتیں جہاں موجودہ طالب علم کو منتقل کیا جاتا ہے جس کو ٹرانسفر آف نالج کہتے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے اداروں نے نئی تحقیق کر کے، نئے علوم کو دریافت کرنا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :