بہاولنگر ضلع بھر میں رواں سال کی دوسری پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

پیر 23 مئی 2022 16:36

بہاولنگر ضلع بھر میں رواں سال کی دوسری پولیو مہم کا آغاز ہوگیا
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) بہاولنگر ضلع بھر میں رواں سال کی دوسری پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ۔اے ڈی س جی عبدالجبار گجر نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری کے ہمراہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کاآغاز کیا ۔پولیو تقریب میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری نے بتایا کہ مہم کےدوران 5 لاکھ 79 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے پولیو مہم 27 مئی جاری رہے گی ۔پولیو مہم میں 1828 موبائل، 126 فکسڈ اور 81 ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لے ۔چوں کو پولیو ویکسین پلاتے وقت پولیو ورکرز کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں گے ۔ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کےلئے انہی پولیو قطرے لازمی پلوائیں ۔