بیلجیئم ، پبلک ٹرانسپورٹ میں فیس ماسک کے بغیر سفر کرنے کا اعلان

شہری بزرگوں کے ڈے کئیر سینٹرز اور ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہوئے احتیاط کریں،حکومتکی ہدایت

پیر 23 مئی 2022 16:58

بیلجیئم ، پبلک ٹرانسپورٹ میں فیس ماسک کے بغیر سفر کرنے کا اعلان
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) بیلجیئم کی پبلک ٹرانسپورٹ میں شہری آج سے فیس ماسک کے بغیر سفر کر سکیں گے، اس فیصلے کا اعلان حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے وزیر اعظم ڈی کروو کی قیادت میں مختلف پابندیوں کا فیصلہ کرنے والی حکومتی کنسلٹیٹیو کمیٹی کے مطابق ملک میں کورونا کی صورتحال کافی تسلی بخش ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اب پبلک ٹرانسپورٹ میں شہری ماسک کے بغیر بھی سفر کر سکیں گے، یہ فیصلہ 23 مئی سے نافذ العمل ہوگیا۔اس کے ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار ہونے کے لیے مسافر اب ڈرائیور کے نزدیک موجود اگلا دروازہ بھی استعمال کر سکیں گے۔حکومت کی جانب سے شہریوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ابھی بھی بزرگوں کے ڈے کئیر سینٹرز اور ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہوئے احتیاط کریں اور فیس ماسک پہن کر ہی رکھیں۔

متعلقہ عنوان :