Live Updates

حقیقی آزادی مارچ پاکستان کے بقا اور قومی غیرت کی جنگ ہے،حلیم عادل شیخ

ہر پاکستانی اس جنگ میں شریک ہے یہ جنگ پی ٹی آئی کی نہیں پورے ملک و قوم کی جنگ ہے،اپوزیشن لیڈر سندھ

پیر 23 مئی 2022 17:27

حقیقی آزادی مارچ پاکستان کے بقا اور قومی غیرت کی جنگ ہے،حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ پاکستان کے بقا اور قومی غیرت کی جنگ ہے ہر پاکستانی اس جنگ میں شریک ہے یہ جنگ پی ٹی آئی کی نہیں پورے ملک و قوم کی جنگ ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا جس دن کا انتظار تھا وہ دن قریب آگیا ہے جس کال کا انتظار پوری قوم کر رہی تھے وہ کال عمران خان نے دے دی ہے پوری قوم تیار ہے پورے ملک کی طرح سندھ سے بھی عوام بڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچیگی سندھ کے ہر شہر کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، نوابشاہ میں بھی آزادی مارچ ہوگا سندھ کے اربن شہروں میں رہنے والوں کے ابائو اجداد نے آزادی کے بڑی قربانیاں دی ہیں اس حقیقی آزادی مارچ کی سب زیادہ ضرورت ہمیں ہے پہلے گوروں سے آزادی لی اب دوبارہ ملک گوروں کے حوالے کرنے کی سازش کی گئی 25 مئی تین بجے سری ننگر ہائی وے اسلام آباد میں عمران خان قوم کا انتظار کریں گے حقیقی آزادی مارچ میں سندھ بھرپور طریقے سے شرکت کرے گا۔

(جاری ہے)

سندھ کے چیف سیکریٹری آئی جو کہتا ہوں چودہ سالوں سیافسران زردای مافیہ کی غلامی کر رہے ہیں پئسوں کے خاطر ہمارے لوگوں پر انتقامی کارروائیاں کرتے آئے ہیں مجھ پر جس طرح انتقامی کارروائیاں کی گئیں سب کو معلوم ہے۔ جن افسران نے غیر قانونی کام کا ساتھ دیا ہم بھی ان افسران کی لسٹیں بنا رہے ہیں چودہ سالوں تک زرداری مافیہ نے بڑی بدمعاشیاں کی ہیں۔

اب انکا وقت پورا ہوگیا ہے سب جانے والے ہیں ان کا احتساب ضرور ہوگا یہ سب جیلوں میں ہونگے حلیم عادل شیخ نے کہا پولیس اور بیورو کریسی سے کہتا ہوں کہ کوئی غیر قانونی کام نہ کریں ہم پر امن لوگ ہیں ہماری تحریک میں ایل گملا تک نہیں ٹوٹتا کسی بھی پولیس افسر و انتظامیہ نے ہماری ریلیوں کو روکنے کی کوشش کی تو سب سے حساب لیں گے پورے ملک کے افسران بھی ہوش کے ناخن لیں عمران خان ٹو تھرڈ میجارٹی سے دوبارہ آنے والے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات