پاکستان سکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے 26 ویں یوم تا سیس کے موقع پر تقریب تقسیم انعامات

پیر 23 مئی 2022 17:32

پاکستان سکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے 26 ویں یوم تا سیس کے موقع پر تقریب ..
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) پاکستان سکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے 26 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینٹر طلحہ محمود تھے۔ تقریب کی صدارت پاکستان بوئے سکاؤٹ ایسو سی ایشن کے چیف کمشنر اور کالج بورڈ اف گورنر کے چیئر مین سرفراز قمر ڈاہا نے کی۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی تقریب کو رونق بخشی،پرنسپل پروفیسرتوقیر الاسلام نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

بچوں نے مہمان گرامی کو پھول پیش کئے۔مہمان خصوصی کو طلبہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ مہمان خصوصی، چیف کمشنر اور پرنسپل پروفیسر توقیر الاسلام کے ہمراہ یادگار شہداء پرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے گزشتہ سال کے چیمپئن ہاؤس کے علم بردار سے علم کے کر کاغان ہاؤس کے علم بردار سکاؤٹ کیڈٹ کو سونپ دیا۔استقبالیہ خطبے میں ایکٹنگ پرنسپل پروفیسر توقیرالاسلام نے مہمان خصوصی طلحہ محمود، چیف کمشنر سرفراز قمر ڈاہا اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مہمانوں کو سیاسی عقیدت پیش کرنے کے بعد گزشتہ 26 سال کے دوران کالج ہذا کی شاندار کامیابیوں، امتحانی نتائج، تعمیر و ترقی کے منصوبوں، تعلیم و تربیت کے حوالے سے کارکردگی کا مختصر جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے چیئر مین بورڈ اف گورنر سرفراز قمر ڈاہا کی کالج کے لئے خدمات کا تذکرہ کیا۔موقع پر کالج کے کلچرل کلب کے طلبہ نے چاروں صوبوں،گلگت بلتستاں،آزاد کشمیر اور کی تہذیب و ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے مختلف علاقائی موسیقی کی دھنوں پر لوک رقص پیش کیا اور ناظرین کو اپنی شاندار پرفارمنس سے محفلوظ کیا۔

مہمان خصوصی نے کیڈیس میں نصابی آور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں میڈلز سرٹیفکیٹ آور شیلڈز تقسیم کیں تقریب سے چیف کمشنر اور چیئر مین بورڈ آف گورنرسرفراز قمر ڈاہا نے خطاب کرتے ہوئے،پرنسپل، اساتذہ، ایڈمن اسٹاف اور طلبہ کو کامیابیوں اور شاندار اعزازات کے ساتھ کالج ہذاکے 26 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اس کالج کی ترقی، شاندار کارکردگی اور کامیابیوں کے ضمن میں اہم کردار ادا کرنے والے ملازمین، پرنسپل اور سکاؤٹس کوخراج تحسین پیش کیا۔

مہمان خصوصی طلحہ محمود نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے کیڈٹ کالج بٹراسی جیسے عظیم درسگاء کی طرف سے تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت انتہائی مسرت اور افتخار کا باعث ہے،مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ہزارہ کی اس عظیم عسکری اقامتی درسگاہ کے یوم تاسیس کی تقریب میں شریک ہونے کا موقع ملا۔میں نے بٹراسی کیڈٹ کالج کے بہت چرچے سنے ہیں لیکن آج خوش قسمتی سے میں یہاں موجود ہوں اور اس کالج کے اساتذہ اور طلبہ سے مخاطب ہوں۔

میں پرنسپل توقیرالاسلام اور چیف کمشنر سرفراز قمر ڈاہاکا ممنون ہوں کہ انہوں نے مجھے اس پر وقار تقریب میں شریک ہونے کا اعزاز بخشا۔ یہاں پہنچ کر اور طلبہ کا نظم و ضبط اور عسکری مہارتیں دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا۔ میں پرنسپل، اساتذہ اور طلبہ کو کالج کے شاندار 26 سال مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس کالج کے آغاز سے لے کر آج تک، کالج کی ترقی میں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے موجودہ چیف کمشنر سرفراز قمر ڈاہا اور نیشنل کونسل کے ممبران اور ان تمام ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا۔ جنہوں نے پاکستان سکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے قیام اور اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ مہمان خصوصی نے طلبہ کی صلاحیتوں اور نظم و ضبط کو سراہا اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی اہلیت پیدا کرنے کی تاکید کی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ہزارہ ڈویثرن کے اس اعلیٰ معیاری کیڈٹ کالج پر فخر ہے کہ اس نے پورے ملک میں ہزارہ کا نام روشن کیا۔ انہوں نے ادارہ ہذٰا کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر سطح پر تعاون کا یقین دلایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کیڈٹ کالج بٹراسی کے مسائل کے حل اور سہولیات کے حوالے سے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے۔ معزز مہمانوں نے مختلف کلبوں میں طلبہ کی محنت ہنرمندی اور قابلیت کا مشاہدہ کیا۔ سکاؤٹنگ کلب، بیالوجی کلب،کیمسٹری،فزکس کلب اور آرٹ اینڈ پینٹنگ کلب کے طلبہ نے ماڈلز، پینٹنگز اور خطاطی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے معزز مہمانوں نے خوب سراہا۔