Live Updates

عمران خان پشاور میں بغیر پروٹوکول کے عام عوام میں نکل آئے

سابق وزیر اعظم فوارہ چوک صدر بازار میں لوگوں میں گھل مل گئے‘ شہری ان کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے

Sajid Ali ساجد علی پیر 23 مئی 2022 17:28

عمران خان پشاور میں بغیر پروٹوکول کے عام عوام میں نکل آئے
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 مئی 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پشاور میں بغیر پروٹوکول کے عام عوام میں نکل آئے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت کے فوارہ چوک صدر بازار پہنچ گئے ، اس دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے جہاں یہ تمام رہنماء عوام میں گھل مل گئے ، اس موقع پر لوگ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت مین مبتلاء ہوگئے اور سابق وزیر اعظم کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے ، لانگ مارچ کی تاریخ کے حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے ، پی ٹی آئی سمیت ہر شعبے سے لوگوں کو اسلام آباد مارچ کی طرف دعوت دے رہا ہوں ، یہ چور حکومت میں رہے تو سمجھ جائیں ہمارا کوئی مستقبل نہیں ، 25 مئی کو میں آپ سب کو اسلام آباد میں ملوں گا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ غیر ملکی سازش کا جون میں اندازہ ہو گیا تھا تاہم اگست میں یقین ہو گیا کہ کیا چل رہا ہے ، بہت کوشش کی اس سازش کو روکا جائے لیکن بدقسمتی سے غیر ملکی سازش کو نہ روک سکے ، امریکہ نے رجیم چینج کے لیے لوگوں کو ساتھ ملایا ، سازش ان لوگوں کے ذریعے کی گئی جو اپنی کرپشن بچانے کے لیے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کو تیار تھے ، لوگوں کو کروڑوں روپے آفر کیے گئے جب کہ میڈیا پر بھی ہماری حکومت کے خلاف ایک منظم مہم چلائی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو تب ہٹایا گیا جب جی ڈی پی میں اصافہ 6 فیصد تھا ، پاکستان بہتری کی طرف جا رہا تھا ، ہمارے دور میں کرپشن نہیں ہوئی اور نہ پیسہ باہر گیا ، اب حکومت سے مشکل فیصلے نہیں ہو رہے ، ان کا تجربہ معیشت میں نظر آ گیا ہے، سٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی اور ڈالر اوپر پہنچ گیا ، کہتے ہیں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ نیشنل کمیٹی میں ہو ، باہر بیٹھ کر مفرور سزا یافتہ شخص ان کو مشورہ دے رہا ہے ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت روس سے سستا ڈیزل اور پٹرول خرید رہا ہے ، بھارت نے کل اعلان کیا کہ وہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت کم کر رہا ہے ، ہم نے بھی روس سے 30 فیصد رعایت پر تیل خریدنا تھا ، غلام حکومت نے روس سے 30 فیصد رعایت خریدنے کا فیصلہ رد کر دیا ، اس حکومت میں جرات نہیں کہ روس سے تیل اور گندم سستا لے ، امریکہ کو کہا گیا عمران خان ہماری بات نہیں مانتا اور روس چلا گیا اسے نکالو ، میں وزارت خارجہ حکام ، عسکری قیادت سے مشاورت کر کے دور روس پر گیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات