وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی جلد فراہمی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت

کینسر کے مریضوں کیلئے ادویات کی فراہمی بلاتعطل جاری رہنی چاہیے،اس نیک کام میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے‘حمزہ شہباز

پیر 23 مئی 2022 17:47

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی جلد فراہمی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی جلد فراہمی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے لئے ادویات کی فراہمی بلاتعطل جاری رہنی چاہیی-سرطان میں مبتلا مریض او را ن کا خاندان جس کرب سے گزرتا ہے وہ ناقابل بیان ہی-مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی سے اللہ بھی راضی ہوگا اور مخلوق بھی -اس نیک کام میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیی-وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری صحت نے کینسر ادویات کی مفت فراہمی کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 7439 مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی کیلئے فارما سیوٹیکل کمپنی سے بات چیت میں جاری ہی- خواجہ عمران نذیر،خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری خزانہ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔