وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد،اراکین پنجاب اسمبلی خواجہ محمد وسیم،میاں مرغوب احمد اورسردار خالد محمودکی ملاقات

،عوامی نمائندوں نے 10کلو آٹے کے تھیلے میں 160روپے کمی پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے عوام دوست اقدام کو سراہا

پیر 23 مئی 2022 17:47

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد،اراکین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد،اراکین پنجاب اسمبلی خواجہ محمد وسیم، میاں مرغوب احمد اورسردار خالد محمودنے ملاقات کی ۔عوامی نمائندوں نے 10کلو آٹے کے تھیلے میں 160روپے کمی پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے عوام دوست اقدام کو سراہا۔

(جاری ہے)

اراکین ا سمبلی نے کہا کہ آپ کا یہ اقدام عام آدمی مہنگائی سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوگا-وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے کہا کہ پورے صوبے میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 490روپے مقرر کی ہی- سستے آٹے کی فراہمی پرتقریباً سالانہ 200 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی- آٹے کی طرح چینی اور گھی کی قیمتیں بھی کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں - پنجاب میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو ازسر نو فعال کردیا گیا ہے۔

جائز منافع کمانا تاجروں کا حق ہے لیکن کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔سردار اویس لغاری، عطا تارڑ، ذیشان رفیق اور علی رضا بھی اس موقع پر موجود تھے۔