این سی او سی کی تشکیل نو کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزیرنیشنل ہیلتھ سروسز این سی او سی کے سربراہ ہوں گے

منگل 24 مئی 2022 00:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شہباز شریف نے کورونا کی نئی اقسام سامنے آنے پر این سی او سی بحال کرنیکا حکم دیا تھا جس کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تشکیل نو کردی گئی ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ وزارتیں، ڈائریکٹوریٹ اپنے کردار، مقاصد کے مطابق این سی او سی کے آپریشنز میں معاونت کرتے رہیں گے ،وفاقی وزیرنیشنل ہیلتھ سروسز این سی او سی کے سربراہ ہوں گے۔