حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی مشرق وسطیٰ میں موجود پاکستانیوں سے اپیل

پیر 23 مئی 2022 20:20

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی مشرق وسطیٰ میں موجود پاکستانیوں سے اپیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مشرق وسطیٰ میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے تقریباً50 لاکھ پاکستانی مشرق وسطیٰ میں کاروبار کرنے ، مزدوری کیلئے موجود ہیں، کوئی شک نہیں ہے ان ممالک کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں کا بہت بڑا کردار ہے اور لازمی بات ہے کہ ایک بڑا ز ر مبادلہ پاکستان میں انہی ممالک سے آتا ہے،یہ پاکستانی اپنے خاندانوں اور وطن سے دور ہیں لیکن گذشتہ سال سے دیکھنے میں آیا کہ کچھ ممالک میں پاکستانیوں کی گرفتاری سیاسی سرگرمیوں کی بنیاد پر ہوئی جس سے ان کی فیمیلیز ، حکومت اور دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی مسائل پیدا ہوئے اور پھر مدینہ منورہ مسجد نبوی میں جو واقعہ ہوا ، اس کے بعد کی صورتحال تقاضا کرتی ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں موجود پاکستانی ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں سے دور رہیں، وہاں کے قوانین پر عمل کریں اور اپنے مقصد جن کیلئے وہ ان ممالک میں گئے ہیں اس کی طرف توجہ دیں۔

(جاری ہے)

مشرق وسطیٰ کے ممالک کسی بھی شخص کو اپنے قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیتے اور جب وہ قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو قانون کے کٹہرے میں آتا ہے جس پر پاکستان کیلئے ، پاکستانیوں کیلئے ، حکومت کیلئے اور ان افراد کے خاندانوں کیلئے مشکلات پیدا ہوتی ہیں لہذا ان تمام پاکستانیوں سے گذارش ہے کہ اس پر عمل کی کوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :