محکمہ صحت سندھ نے منکی پاکس بیماری سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا

پیر 23 مئی 2022 20:26

محکمہ صحت سندھ نے منکی پاکس بیماری سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) محکمہ صحت سندھ نے منکی پاکس بیماری سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا۔منکی پاکس بیماری سے متعلق سندھ کے محکمہ صحت کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا جس میں پاکستان میں بھی منکی پاکس پھیلنے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ کے مطابق انگلینڈ اورامریکا میں منکی پاکس بیماری کے 111 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

حکام کو بیماری کے پھلاؤ سے بچنے اورروک تھام کے لئے لیبارٹری اورنگرانی کے عمل کوبڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وبا سے متاثر ممالک سے ا?نے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی۔امریکا، برطانیہ، پرتگال اوراسپین سمیت مختلف ممالک میں منکی پوکس کے کیسز سامنے ا?ئے ہیں۔ منکی پاکس کی علامات میں جلد پردانے، بخار،سردرد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :