بی کام ریگولر وپرائیوٹ امتحانات کل شروع ہوں گے ، ناظم امتحانات جامعہ کراچی

پیر 23 مئی 2022 20:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) جامعہ کراچی کے تحت بی کام ریگولروپرائیوٹ کے امتحانات کل منگل سے شروع ہوں گے۔ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام ریگولروپرائیوٹ سال اول،دوئم و باہم سالانہ امتحانات 2021 آج بروز منگل سے شروع ہورہے ہیں جو 11 جون2022 ء تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

طلبا ء کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں امتحانی مراکز جبکہ طالبات کے لئے شہر کے مختلف کالجزمیں امتحانی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امسال بی کام ریگولر وپرائیوٹ کے امتحانات میں تقریباً14500 طلباء وطالبات شرکت کریں گے۔تمام امتحانات دوپہر 2 بجے تا شام 5 بجے منعقد ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 2:30 بجے سے امتحانات شروع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :