دنیا کو کشمیری سیاسی نظربندوں کیساتھ بھارتی حکومت کے ناروا سلوک کانوٹس لینا چاہیے،وزیراعظم شہباز شریف

پیر 23 مئی 2022 22:41

دنیا کو کشمیری سیاسی نظربندوں کیساتھ بھارتی حکومت کے ناروا سلوک کانوٹس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دنیا کو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںو کشمیر میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے ناروا سلوک کانوٹس لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کی دہشت گردی کے جھوٹے الزامات میں سزا بھارت کی طر ف سے انسانی حقوق کی کھلم کھلا پامالیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلندکرنے والوں کی آوازوںکو خاموش کرانے کی ناکام کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مودی حکومت سے جواب دہی ہونی چاہیے۔