آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

پیر 23 مئی 2022 22:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،2مریض صحت یاب ہوئے ہیں، 74افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرمیں اب تک415333افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں43328افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی42526افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،10مریض زیر علاج ہیں۔

792مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سی140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 144کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کی10 مریضوںمیں سے 8 کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 2 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے ۔