مقبوضہ کشمیر ،مودی حکومت نے بھارتی فورسز کے کیمپوں کیلئے 47ایکٹر سے زائد اراضی الاٹ کر دی

پیر 23 مئی 2022 22:41

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے عارضی کیمپوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کیلئے مزید ساڑھے 47ایکٹر اراضی کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کو جموں کے قریبی علاقے سدھرا میں عارضی کیمپوں کیلئے 2.7ایکڑ اراضی الاٹ کی گئی جبکہ سینٹرل ریزریوپولیس کو شمالی، جنوبی اور وسطی کشمیر میں سات مقامات پر 44.77 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی ہے۔