Live Updates

پہلے کہتا تھا نیوٹرل نہ رہو ، اب کہا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے، خواجہ آصف

پیر 23 مئی 2022 23:19

پہلے کہتا تھا نیوٹرل نہ رہو ، اب کہا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے، خواجہ آصف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے کہتا تھا نیوٹرل نہ رہو ، اب کہا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے، کس بات کو درست مانا جائے ،اپوزیشن کی ہر تنقید کو مثبت انداز میں لیں گے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں پر بات نہیں کرتا،پہلے کہتا تھا اللہ کا حکم ہے نیوٹرل نہ رہو،نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے ،گزشتہ رووز کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے،اب بتائیں اسکی کس بات کو درست مانا جائے۔

انہوںنے کہاکہ یہ شخص تسلسل سے جھوٹ بولتا ہے،عمران خان ہاؤس میں آتا ہی نہیں تھا،ایوان میں کوئی بات کر دے تو اسکی طبع نازک پر گراں گزرتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس ایوان میں سب سے کم آنے والا شخص عمران خان ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی ہر تنقید کو مثبت انداز میں لیں گے۔ اجلاس میں ریاض مزاری نے کہاکہ ایک سال تک پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھے رہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے عمران خان کے ساتھ اختلافات تھے ،آج عمران خان ایوان میں نہیں ہے،ایوان میں اپوزیشن کی نہیں حکومت کی مخالفت کرنی ہے ،جو شخص ایوان میں نہیں اس کے خلاف بولنا زیب نہیں دیتا ،ہم ملی بھگت سے اپوزیشن نہیں کریں گے ،میں تین سال تک بیٹھا رہا مجھے بولنے نہیں دیا گیا ،آج بھی ہمارے علاقے میں امن و امان کا مسئلہ ہے ،حکومت کی کھل کر مخالفت کریں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات