وزارت قومی صحت نے چند ترقی یافتہ ممالک برطانیہ، اسپین اور کینیڈا میں منکی پاکس کی بیماری میں کیسز کی تشخیص کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا

پیر 23 مئی 2022 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) وزارت قومی صحت نے چند ترقی یافتہ ممالک برطانیہ، اسپین اور کینیڈا میں منکی پاکس کی بیماری میں کیسز کی تشخیص کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان وزارت صحت کی طرف سے اعلامیہ میں وزارت قومی صحت نے سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول قومی ادارہ صحت کو صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت قومی صحت کی طرف سے جاری ہدایت میں تمام قومی اور صوبائی صحت کے حکام کو کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ کیس کے لیے ہائی الرٹ رہیں،ملک کے تمام داخلی راستوں ایئرپورٹس پر مسافروں کی موثر نگرانی جا? یقینی بنائی جا?۔

(جاری ہے)

تمام ایئرپورٹس پر وزارت صحت کے ماتحت سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا عملے کو بھی الرٹ کر دیا ھے۔کسی بھی وبائ کو کنٹرول کرنے کیلئے اییر پورٹ پر سکریننگ کا مربوط نظام موجود ھے۔انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جات ھے۔کسی بھی وبائ سے نمٹنے کیلئے ملک کے تمام داخلی راستوں اور ایئرپورٹس پر کڑی نگرانی کی جاتی ھے۔وزارت صحت صورتحال کی مانیٹرنگ کر رھی ھے۔حالیہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وزارت صحت نے موثر اقدامات کو یقینی بنایا ھے۔کسی بھی وبائ سے نمٹنے کیلئے وزارت صحت اور اس کے ماتحت ادارے مکمل الرٹ ہیں۔۔۔۔۔قاضی زیاد