کراچی، سندھ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس اور عبدالستار ایدھی اورینج لائن پروجیکٹ کے آغاز سے متعلق ا جلاس

پیر 23 مئی 2022 23:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اتھارٹی شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس اور عبدالستار ایدھی اورینج لائن پروجیکٹ کے آغاز سے متعلق نیشنل ریڈیو ٹرانسمیشن کمپنی (این آر ٹی سی) اور سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی (ایس آئی ڈی سی ایل) سے الگ الگ اجلاس۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ &اتھارٹی کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو ، ڈائریکٹر یوسف منیر و دیگر شریک۔ پروجیکٹ منیجر این آر ٹی سی صہیب شفیق ، جی ایم (انجنئیرنگ) ایس آئی ڈی سی ایل شفیق محمد ، سنیئر مینیجر ایس آئی ڈی سی ایل عبد العزیز ، نیسپاک جی ایم محمد فاروق اور نیسپاک پروجیکٹ منیجر ریحان ضامن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیپلز بس سروس اور عبدالستار ایدھی اورینج لائن کے آغاز سے متعلق غور و خوض کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ مفاد عامہ کے پروجیکٹ ہیں ، سندھ حکومت دونوں پروجیکٹس کا جلد ازجلد آغاز کرنا چاہتی ہے۔ پیپلز بس سروس کی یکم جون اور اورینج لائن کی کٹ آف ڈیٹ 30 مئی دے چکا ہوں۔ اگر کوئی کنٹریکٹر اور ادارا کمٹمینٹ کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

شرجیل میمن نے این آر ٹی سی کو ہدایت دی کہ آج سے پیپلز بس سروس کے روٹ ون شاہراہِ فیصل پر 14 بس اسٹاپس کی تعمیر کا کام آغاز کیا جائے۔ کے ایم سی کے ساتھ مل کر 4 روز کے اندر بس اسٹاپ کی تعمیر مکمل کی جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یکم جون تک پیپلز بس سروس کا روٹ ون پر آغاز کریں ، سندھ حکومت فیول سمیت تمام اخراجات بھرنے کو تیار ہے۔ اورینج لائن سے متعلق سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی سے اجلاس میں صوبائی وزیر نے کہا کہ گذشتہ روز میں نے اورینج لائن کا تفصیلی دورہ کیا ہے، کنٹریکٹر نے ڈیپو پر 28 مئی تک کام مکمل کرنے کی کمٹمینٹ کی ہے۔

بس ڈرائیورز کی تربیت بھی مکمل ہو ہوچکی ہے، کل سے اورینج لائن کے ٹریک پر بسز کی ٹیسٹ ڈرائیو کا آغاز کریں۔ *** 23-05-22/--257 #h# موسم کی خرابی کی وجہ سے مریم نواز شریف کی پتوکی آمد ملتوی #/h# پتوکی (آن لائن ) موسم کی خرابی کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف کی پتوکی آمد ملتوی کردی گئی ۔ مریم نواز شریف کی پتوکی آمدکا 5:30 کا ٹائم دیا گیا تھا مگر مریم نواز شریف 7:oo بجے شام تک پتوکی نہ پہنچ سکیںجنہوں نے پتوکی خطاب کے بعد اوکاڑہ روانہ ہونا تھا پتوکی سے لیگی رہنمائوں کی جانب سے ایک قافلہ مریم نواز شریف کے ہمراہ اوکاڑہ کیلئے روانہ ہونا تھا۔

قبل ازیں مسلم مریم نواز شریف ک ے پتوکی میں جلسہ کے مقام کو تبدیل کردیا گیا وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ مریم نواز شریف نے پتوکی شہر میں جلسہ سے خطاب کرنا تھا مگر پھر اچانک جلسہ کی جگہ کا مقام تبدیل کردیا گیا جگہ کا مقام تبدیل کرنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ قبل پی ڈیم ایم مہنگائی مارچ سے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر چوک پتوکی شہر میں خطاب کیا تھا ۔