پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان،مارکیٹ کے سرمائے میں 96ارب4کروڑروپے سے زائدکی کمی

پیر 23 مئی 2022 23:56

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان،مارکیٹ کے سرمائے میں 96ارب4کروڑروپے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 600پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا ور 42400پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ۔مندی کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 71کھرب روپے سے گھٹ کر 70کھرب روپے رہ گیااور 79.61فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کے روز کاروبار کے آغا ز سے ہی دبا میں رہی جس کی وجہ سے انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور یہ سلسلہ کاروبار کے اختتا م تک غالب رہا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 660.46پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 43100.71پوائنٹس سے گھٹ کر42400.25پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 274.17پوائنٹس کی کمی سے 16367.11پوائنٹس سے گھٹ کر 16092.94پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 29347.40پوائنٹس سے کم ہو کر28952.79پوائنٹس پر آگیا ۔

(جاری ہے)

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 96ارب4کروڑ43لاکھ 49ہزار 447روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 71کھرب43ارب60کروڑ29لاکھ11ہزار457روپے سے کم ہو کر 70کھرب47ارب 55کروڑ85لاکھ62ہزار 9روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو3ارب روپے مالیت کی11کروڑ89لاکھ86ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو3ارب روپے مالیت کی18کروڑ99لاکھ26ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 314کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے 48کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،250میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے سلک بینک 99لاکھ79ہزار ،ورلڈ کال ٹیلی کام 76لاکھ24ہزار ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 61لاکھ 23ہزار ،غنی گلوبل 60لاکھ15ہزار اور سینر جیکو پاک 54لاکھ57ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے بہنیرو ٹیکسٹائل کے بھا میں102.45روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 1525.00روپے ہو گئی اسی طرح19.99روپے کے اضافے سے بلیسڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر 509.99روپے ہو گئی جبکہ باٹا پاک کے بھا میں99.00رووپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر1900.00روپے ہو گئی اسی طرح 90.00روپے کی کمی سے رفحان میض کے حصص کی قیمت کم ہو کر9900.00روپے پر آ گئی ۔