آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

پیر 23 مئی 2022 21:40

میرپور (آزاد کشمیر ) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،2مریض صحت یاب ہوئے ہیں، 74افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرمیں اب تک415333افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں 43328افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی42526افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،10مریض زیر علاج ہیں۔

792مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 144کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے10 مریضوں میں سے 8 کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 2 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔