Live Updates

حکومت ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، ریاست کی رٹ کو ہر قیمت پر قائم رکھا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

پیر 23 مئی 2022 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، ریاست کی رٹ کو ہر قیمت پر قائم رکھا جائے گا، کوئی حکومت کو بلیک میل نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے قومی مفاد میں سخت فیصلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے پہلے مرحلے پر اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب ملک و قوم کے مفاد میں تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں، تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار چلے جانے کے باعث عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت لانگ مارچ کے ذریعے حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک کو بلیک میلرز سے بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت معیشت کی مضبوطی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات