ماہر فلکیات نے عید قربان کی تاریخ کی پیشن گوئی کر دی

عید الاضحیٰ کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو طویل "ویک اینڈ" ملنے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 24 مئی 2022 00:51

ماہر فلکیات نے عید قربان کی تاریخ کی پیشن گوئی کر دی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2022ء) ماہر فلکیات نے عید قربان کی تاریخ کی پیشن گوئی کر دی، عید الاضحیٰ کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو طویل "ویک اینڈ" ملنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر گزرنے کے 3 ہفتوں کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کا عید الاضحیٰ کا انتظار شروع ہو گیا ہے۔ عید قربان کی آمد میں ڈیڑھ ماہ سے کچھ زائد وقت باقی رہ جانے پر متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر فلکیات ابراہیم الجروان کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تاریخ کے حوالے سے پیشن گوئی کی گئی ہے۔

ابراہیم الجروان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں یومِ عرفہ 8 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 9 جولائی بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 9 جولائی کو عید الاضحیٰ ہونے کی صورت میں متحدہ عرب امارات رہنے والوں کو طویل "ویک اینڈ" ملے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ابراہیم الجروان نے حالیہ کچھ برسوں کے دوران عید اور رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے حوالے سے اپنی درست پیشن گوئیوں سے خاصی شہرت حاصل کی ہے۔

ابراہیم الجروان نے گزشتہ سال ہی رواں سال کے رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشن گوئیکی تھی۔ الجروان کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی تھی کہ متحدہ عرب امارات سمیت بیشتر خلیجی ممالک میں عید الفطر 2 مئی 2022 کو ہوگی، جو کہ درست ثابت ہوئی۔ یہاں واضح رہے کہ خلیجی ممالک خاص کر متحدہ عرب امارات میں ہجری مہینوں کے چاند کی رویت کے حوالے سے اب ٹیکنالوجی کی ہر ممکن مدد لی جاتی ہے۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی متحدہ عرب امارات میں عیدین، حج اور رمضان المبارک کی تاریخیں پہلے سے ہی بتا دی جاتی ہیں۔