بلوچستان حکومت نے 28 سے 30 مئی تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی

بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں امن وامان کے پیشِ نظر 28 سے 30 مئی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی ہے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 24 مئی 2022 04:54

بلوچستان حکومت نے 28 سے 30 مئی تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24مئی 2022ء) بلوچستان حکومت نے 28 سے 30 مئی تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی- بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں امن وامان کے پیشِ نظر 28 سے 30 مئی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی ہے- تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں امن وامان کے پیشِ نظر 28 سے 30 مئی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ بلوچستان نے بلوچستان میں 28مئی سے 30 مئی کے دوران بلدیاتی انتخابات میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری ،ہڑتال ،نعرے بازی ،ہتھیار لے چلنے پر پابندی عائد کی ہے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں پرکالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔