پاکستان سے ویزا درخواست گزاروں کے لیے انٹرویو سے استثنیٰ کی اہلیت میں توسیع

منگل 24 مئی 2022 11:48

پاکستان سے ویزا درخواست گزاروں کے لیے انٹرویو سے استثنیٰ کی اہلیت میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2022ء) پاکستان میں امریکی مشن کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد اور امریکی قونصل خانہ کراچی میں بعض مخصوص  درخواست گزاروں  کےلیے انٹرویو کی شرط سے استثنیٰ  کی اہلیت میں توسیع  کی جا رہی ہے۔ ان  درخواست گزاروں میں  ایف ( اسٹوڈنٹ) ویزا،  تعلیمی پروگراموں میں جے ( ایکسچینج وزیٹر) ویزا، ایچ ( عارضی ورکر) ویزا اور نان بلینکٹ ایل ( انٹرا کمپنی ٹرانسفری)  ویزا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پاکستانی جن کے پاس ماضی میں امریکہ کا ویزا موجود تھا وہ اس پروگرام   سے مستفید ہونے کے اہل ہیں۔

مذکورہ بالا درجہ بندیوں میں انٹرویو کی شرط ختم کرنے کی اہلیت میں توسیع سےبہتر خدمات فراہم  کی جاسکیں گی اور اہلیت پر پورا اترنے والے پاکستانی شہریوں کی ویزا درخواستیں بروقت نمٹانے  میں مدد ملے گی۔ تاہم امریکی قانون کے تقاضوں کے تحت ،ویزا کی اہلیت کے حامل بعض افراد کو اپنی درخواستیں جمع کرانے کے  بعد   بھی امریکی سفارتخانہ یا قونصل خانہ میں انٹرویو کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے۔