ریاست اور ریاستی اداروں کا احترام سب سے بالاتر ہے.خواجہ رمیض حسن

منگل 24 مئی 2022 11:53

ریاست اور ریاستی اداروں کا احترام سب سے بالاتر ہے.خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2022ء) ریاست اور ریاستی اداروں کا احترام سب سے بالاتر ہے. ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ رمیض حسن نے ملک میں جاری سیاسی افراتفری کے حوالے سے جاری پریس ریلیز میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین وقانون کی حکمرانی کے بغیر کسی بی ملک میں ترقی اور استحکام ممکن نہیں ہے۔ اس وقت ملک معاشی بحران کا شکار ہے جس کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو سیاسی مفادات بالائے طاق رکھ کر چیلنجوں سے نمٹنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاست ہوگی تو ہی سیاست ہوگی۔ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے آئے روز سازشیں کرتی ہیں ان کا مقابلہ محب وطن پاکستانیوں کا فریضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :