ارجنٹائن ، صدر البرٹو فرنینڈس نےلاک ڈائون کے دوران تقریب منعقد کرنے پر عائد 24 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کر دیا

منگل 24 مئی 2022 12:32

ارجنٹائن ، صدر البرٹو فرنینڈس  نےلاک ڈائون کے دوران تقریب  منعقد کرنے ..
بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنینڈس اور خاتون اول نےلاک ڈائون کے دوران سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے کے جرم میں عائد 24 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کر دیا۔

(جاری ہے)

فرانس کے سرکاری ٹی وی کے مطابق پراسیکیوٹرز نےگزشتہ سال سینٹر لیفٹ لیڈر کی جانب سے ہیلتھ پروٹوکول کی مشتبہ خلاف ورزیوں پر تحقیقات شروع کیں، اس کے بعد لیک ہونے والی تصاویر میں دکھایا گیا کہ جولائی 2020 میں بیونس آئرس میں صدر کی سرکاری رہائش گاہ کوئنٹا ڈی اولیوس میں خاتون اول کے لیے سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی ، اس وقت ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں کورونا لاک ڈائون نافذ کیا گیا تھا جس کے تحت اجتماعات پر پابندی عائد تھی۔

صدر نے پابندی کے باوجود تقریب کا اہتمام کیا جس پر انہیں 24 ہزارڈالرر کا جرمانہ عائد کیا گیا جو انہوں نے ادا کر دیا ہے۔