اطالوی سائیکل سوار جیولیو سیکون نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پندرہواں مرحلہ جیت لیا

منگل 24 مئی 2022 12:36

اطالوی سائیکل سوار جیولیو سیکون نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پندرہواں ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) اطالوی سائیکل سوار جیولیو سیکون نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پندرہواں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 105 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے 15ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے ریوارولو کینویس سے کوگنےتک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو 178 کلو میٹر پر محیط تھا۔

27 سالہ اطالوی سائیکل سوار جیولیو سیکون نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 178 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 37منٹ اور 41 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔کولمبین سائیکلسٹ سینٹیاگو بوئٹراگونے دوسری جبکہ ہسپانوی سائیکل سوار انتونیو پیڈریرو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ایکواڈور کے سائیکلسٹ رچرڈ کاراپاز نے ریس کے 14ویں مرحلے سے ہسپانوی سائیکل سوار جوان پیڈرو لوپیز سے گلابی جرسی چھین لی تھی جو تاحال برقرار ہے۔

گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3.445.6 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 29 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔\932

متعلقہ عنوان :