ایبٹ آباد،لورہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، 750 گرام چرس برآمد

منگل 24 مئی 2022 12:42

ایبٹ آباد،لورہ پولیس نے منشیات فروش کو  گرفتار کر لیا،  750 گرام چرس برآمد
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف لورہ پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او لورہ ریاض خان نے منشیات فروش طیب علی ولد عبدالرؤف سکنہ کوہالہ بالا کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 750 گرام چرس برآمد کر لی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ بکوٹ پولیس نے دوران گشت ملزم عالم خان ولد انور سکنہ حال کوہالہ بازار کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 250 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ نئے ڈی پی او ایبٹ آباد کے چارج سنبھالنے کے بعد ایبٹ آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔