ٹوکیو میں کواڈ گروپ کا اجلاس، چینی سرگرمیوں پر تشویش کااظہار

کواڈ ممالک ایک سمجھوتے کا اعلان بھی کرنے والے ہیں، علاقائی سطح پر بحری سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی

منگل 24 مئی 2022 12:56

ٹوکیو میں کواڈ گروپ کا اجلاس، چینی سرگرمیوں پر تشویش کااظہار
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) جاپان، بھارت، آسٹریلیا اور امریکا کے سربراہان نے منگل کوٹوکیو میں ملاقات کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کواڈ کہلانے والے گروپ کے رکن ممالک کی سمٹ میں چین کے بڑھتے ہوئے عسکری و اقتصادی اثر و رسوخ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کے ایک اہلکار کے مطابق کواڈ ممالک ایک سمجھوتے کا اعلان بھی کرنے والے ہیں، جس کے تحت علاقائی سطح پر بحری سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی الگ ملاقات کرنے والے ہیں،جس میں بھارت سے روس پر اپنا موقف تبدیل کرنے کا کہا جائے گا۔ بھارت کواڈ کا واحد ایسا ملک ہے، جس نے یوکرین پر حملے کے تناظر میں روس پر کھل کر تنقید نہیں کی ہے۔