یوکرین پر روسی حملے کو چوتھا ماہ شروع ہو گیا، ڈونباس پر حملے تیز

روس نے خطے پر قبضہ کرنے کے مقصد سے مزید ہزاروں فوجی طلب کر لیے،گورنر لوہانسک

منگل 24 مئی 2022 13:00

یوکرین پر روسی حملے کو چوتھا ماہ شروع ہو گیا، ڈونباس پر حملے تیز
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) روس نے یوکرین کے مشرقی ڈونباس خطے میں لوہانسک پر بمباری اور حملے تیز کر دیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق لوہانسک کے گورنر نے دعوی کیا کہ روس نے پورے خطے پر قبضہ کرنے کے مقصد سے مزید ہزاروں فوجی طلب کر لیے اور شہریوں کے لیے انخلا کا وقت اب گزر چکا ہے۔

(جاری ہے)

یوکرین پر روسی حملے کو شروع ہوئے اب چوتھا ماہ شروع ہو گیا ہے۔ یوکرینی صدر وولودمیر زیلنسکی نے بتایا کہ تین ماہ میں روس نے پندرہ سو میزائل حملے اور تین ہزار سے زائد فضائی حملے کیے ہیں۔ اس جنگ کی وجہ سے چھ ملین سے زائد یوکرینی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :