شمالی امریکی ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 39 فیصد،درآمدات میں 14.39 فیصد اضافہ

منگل 24 مئی 2022 13:43

شمالی امریکی  ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 39 فیصد،درآمدات میں 14.39 فیصد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال میں شمالی امریکاکے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 39 فیصد اوردرآمدات میں 14.39 فیصدکااضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں امریکا، کینیڈااورشمالی امریکاکے دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 5.946 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 39.04 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکاکوپاکستان کی برآمدات کاحجم 4.27 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اپریل 2022 میں شمالی امریکا کوبرآمدات سے ملک کو652.20 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال اپریل میں 482.21 ملین ڈالراور مارچ 2022 میں 627.30 ملین ڈالرتھا۔

(جاری ہے)

مالی سال 2021 میں شمالی امریکا کوبرآمدات سے 5.34 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں شمالی امریکا سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.39 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے لیکراپریل تک کی مدت میں شمالی امریکاسے 2.73 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.38 ارب ڈالرتھی۔اپریل 2022 میں شمالی امریکا سے درآمدات کاحجم 264 ملین ڈالررہا جومارچ میں 296.76 ملین ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 258.71 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2021 میں شمالی امریکا سے 2.91 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔\395

متعلقہ عنوان :