متحدہ عرب امارات کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زید النھیان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی جانب سے دبئی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گی

malik khurram shehzad awan ملک خرم شہزاد اعوان منگل 24 مئی 2022 13:49

متحدہ عرب امارات کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زید النھیان کو خراج عقیدت ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2022ء) متحدہ عرب امارات کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زید النھیان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی جانب سے دبئی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں مرحوم صدر کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئ
پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی طرف سے متحدہ عرب امارت کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زید النھیان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دبئی کے مقامی ھوٹل میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا

تقریب میں مختلف سیاسی ،سماجی و کاروباری شخصیات  نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النھیان ایک مہربان اور پیار کرنے والی شخصیت کے مالک تھے ۔

انکے دور میں متحدہ عرب امارت کی ترقی قابل تحسین رہی

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

(جاری ہے)


ڈاکڑ اکرم شہزاد نے نعت رسول مقبول سنا کر
سب کے قلوب کو منور کیا۔
جبکہ نظامت کے فرائض عرفان قمر گوندل ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی گلف نے ادا کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ھوئے پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید کے دور میں لاکھوں پاکستانیوں کو یو اے ای میں روزگار کے مواقع ملے اور پاکستان کے ساتھ انتہائی دوستانہ و برادرانہ  تعلقات رہے۔

انکی خدمات ہمیشہ سہنرے حروف میں لکھی۔
جائیں گیئں ۔
حزیفہ ابراہیم نے پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے ہمیشہ متحدہ عرب امارات کی ترقی کے لیے کام کیا انہوں نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو خراج عقیدت پیش کیا
دیگر مقررین میں چوہدری سجاد نزیر سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی گلف نے شیخ خلیفہ بن زاید النھیان کو ایک کامیاب حکمران قرار دیا۔

اور کہا قوم کے لیے انکی  خدمات کو کئی سالوں تک یاد رکھا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر عبدالمجید  مغل نے ایک بے مثال شخصیت قرار دیا۔
ملک اسلم ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی پی پی گلف  نے کہا کہ انکا خسارہ صدیوں تک پورا نہیں کیا جاسکتا۔
ملک خرم شہزاد اعوان ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی گلف نے مرحوم صدر کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شیخ خلیفہ بن زاید کی پاکستان کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
سید تسلیم عباس نائب صدر پی پی پی بزنس فورم گلف نے ایک تاریخ ساز شخصیت قرار دیا
اس کے علاوہ نثار محمود خٹک ،سردار اسلم سرکانی ،فضل خاں درانی عمر  بلوچ ، جمیل بنگیال ، شوکت بٹ ، خادم حسین ، بابر عزیز بھٹی ، اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔


مرحوم صدر کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئ

متحدہ عرب امارت کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زید کے انتقال پر ملک بھر میں چالیس روزہ سوگ منایا جا رہا ھے اور امارت کا پرچم بھی سرنگوں ھے۔
تقریب کی میزبانی سید تسلیم عباس نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی بزنس فورم گلف / مڈل ایسٹ نے کی