قصور، 1122کے زیر اہتمام ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد

منگل 24 مئی 2022 15:52

قصور، 1122کے زیر اہتمام ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقوں ..
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر اور پروانشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد ۔۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 سمیت دیگر ضلعی اداروں نے اپنے اپنے کیمپ انسٹال کیے مہمانانِ خصوصی نے تمام اداروں کے کیمپوں کا فرداً فرداً دورہ کیا ۔

ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم کے چاق چوبند دستے نے معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی اور پانی میں ڈوبتے شخص کو بچانے کی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا جسے دیکھ کر مہمانانِ خصوصی نے ریسکیو ٹیم کی مہارت اور قابلیت کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب محمد ارشد بھٹی نے ریسکیو سکاؤٹس ٹیم سے ملاقات کی اور ان کے کام کرنے کے جذبے کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122قصور انجینئر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کا مقصد سیلاب کے دوران استعمال ہونے والے آلات اور اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کا جائزہ لینا تھا تاکہ برسات کے موسم میں سیلابی صورتحال سے مربوط طریقے سے نمٹا جا سکے واضح رہے کہ ہر سال برسات کے موسم میں بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا جاتا ہے جس سے دریا سے ملحقہ سینکڑوں ایکڑ فضلیں اور درجنوں دیہات زیر آب آ جاتے ہیں ریسکیو 1122 سیلاب سے نمٹنے میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتا ہے۔