سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی کا انتخابی مہم کے سلسلے میں کلی تیری کا دورہ

منگل 24 مئی 2022 15:52

سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی  کا انتخابی مہم کے سلسلے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے پارٹی کے دیگر رہنمائوں حاجی نزیراحمد سرپرہ سینئر رہنما آغافاروق شاہ،ظفراقبال بلوچ اور میر امان اللہ محمد حسنی کے ہمراہ منگل کو مستونگ کے علاقہ تیری وارڈ سے پارٹی کے نامزد امید وار محمد ندیم بنگلزئی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کلی تیری کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیشنل پارٹی تحصیل مستونگ روڈ کے نائب صدر علی احمدمیروانی کی رہائش پر کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ٹکری خیر بخش بنگلزئی،نیشنل پارٹی مستونگ روڑ کے صدر کامریڈمجیدبنگلزئی،ٹکری علی نواز بنگلزئی،ٹکری مرادخان بنگلزئی،ٹکری مرزاخان بنگلزئی،ٹکری علی دوست بنگلزئی، میر محمد ادریس بنگلزئی ودیگر عمائدین و سیاسی رہنماء موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :