آئی پی ایل میں کونسا کھلاڑی کس فرنچائز کیلئے کھیلتا؟، شعیب اختر نے بتا دیا

شعیب ملک آئی پی ایل میں لکھنو سپر جائنٹس ، آصف علی کولکتہ نائٹ رائیڈرز ، محمد رضوان رائل چیلنجرز بنگلور، بابر اعظم ممبئی انڈینز اور شاہین آفریدی دہلی کیپیٹلز کیلئے کھیلتے : سابق سپیڈ سٹار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 24 مئی 2022 15:59

آئی پی ایل میں کونسا کھلاڑی کس فرنچائز کیلئے کھیلتا؟، شعیب اختر نے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 مئی 2022ء ) انڈین پریمیئر لیگ میں اگر کوئی پاکستانی کھلاڑی کھیلے گا تو کس ٹیم کی جانب سے کھیلے گا، شعیب اختر نے بتا دیا ۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ شعیب ملک آئی پی ایل میں لکھنو سپر جائنٹس کے لیے کھیلتے کیوں کہ انہیں نئی نئی فرنچائزز سے کھیلنے کا شوق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کو لکھنو سپر جائنٹس بھاری معاوضے کے عوض خریدتے کیوں کہ وہ مڈل آرڈر کے بہترین کھلاڑی ہیں ۔

آصف علی کے بارے میں شعیب اختر نے کہا کہ وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے آئی پی ایل کھیلتے کیوں کہ کولکتہ کی ٹیم کو ان جیسے چھکے چوکے مارنے والے بلے باز پسند ہیں ۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے بارے میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ کھیلتے کیوں کہ ویرات کوہلی کو ان جیسے فٹ اور ٹیم کے لیے کھیلنے والے کھلاڑی پسند ہیں ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی جانب سے کھیلتے، ممبئی انڈینز انہیں بھاری معاوضے کے عوض خریدتی اور وہ آئی پی ایل میں ٹاپ سٹار کھلاڑی ہوتے ۔ شعیب اختر نے فاسٹ باولر شاہین آفریدی کے بارے میں کہا کہ شاہین آفریدی کو دہلی کیپیٹلز کی ٹیم خریدتی ، شاہین آفریدی کو دہلی کی ٹیم کے مداح بہت پیار دیتے، شاہین شاہ آفریدی اپنی تیز باولنگ کے باعث بھارت میں سٹار کی حیثیت رکھتے ہیں ۔