نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کے نئے تربیتی مرحلے کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز

پروگرام سے تربیت لیکر نوجوان 10 لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں‘ پی آئی ٹی بی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 24 مئی 2022 16:28

نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کے نئے تربیتی مرحلے کیلئے درخواستوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2022ء) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے وضع کردہ نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کو آن لائن روزگار فراہم کرنے کیلئے نئے تربیتی مرحلے کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے تحت ملک بھر میں قائم 20 تربیتی مراکز میں نوجوانوں کو فری لانسنگ کے ذریعے پرکشش آمدنی کمانے کی تربیت دی جائیگی۔

داخلہ لینے کیلئے 18 سے 40 سال کے چودہ سالہ تعلیم کے حامل نوجوان ٹیکنیکل‘کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ اور کری ایٹو ڈیزائن کے شعبوں میں چار ہزار روپے تک رعایتی فیس کیساتھ 3 ماہ تربیت حاصل کر سکتے ہیں ۔اب تک پروگرام کے ذریعے 5 ہزار سے زائد طلباء تربیت مکمل کر کے قریباً 10 لاکھ  ڈالر زرمبادلہ کما چکے ہیں۔