Live Updates

گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کے لیے جاری کریک ڈائون کے بعدپی ٹی آئی کے سرگرم ارکان روپوش ہوگئے

گرفتاریوں کا سلسلہ کراچی میں بھی شروع ہوگیا ہے، عوام سے گزارش ہے کہ وہ آج ضرور احتجاج میں شریک ہوں، خرم شیرزمان

منگل 24 مئی 2022 16:48

گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کے لیے جاری کریک ڈائون کے بعدپی ٹی آئی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) پی ٹی آئی کے آزادی مارچ سے قبل پولیس کی جانب سے پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کے لیے جاری کریک ڈائون کے بعد پارٹی کے سرگرم ارکان روپوش ہوگئے۔یہ حکمت عملی انہوں نے گرفتاریوں سے بچنے کے لیے بنائی ہے۔پی ٹی آئی نے اس کریک ڈائون کے بعد اب شہروں میں احتجاج کا پروگرام بنالیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سندھ میں پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان نے کراچی کی عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ آج(بدھ)ضرور احتجاج میں شریک ہوں۔بدھ کو آزادی مارچ کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے اہم اضلاع میں ان احتجاجی کیمپس لگائے جائیں گے۔ذرائع نے بتایاکہ عمران خان نے اس کریک ڈان کے بعد پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کی ہے جس میں طے کیا گیا ہے کہ اگر آزادی مارچ روکا گیا تو ملک کی تمام مرکزی شاہراں موٹروے اور عوام مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پارٹی قیادت نے طے کیا ہے کہ اگر اسلام آباد کی طرف مارچ کو روکا گیا تو پھر حکومت ہٹا تحریک شروع کردی جائے گی۔ کریک ڈان کے خلاف تمام قانونی آپشنز استعمال ہوں گے۔حکومتی ذرائع نے کہاکہ یہ چھاپے ان اطلاعات کی روشنی میں مارے گئے ہیں کہ مارچ کی آڑ میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔آزادی مارچ کو مخصوص مقام تک آنے کی اجازت ہے۔

اگر مارچ کے شرکا نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش یا نظام زندگی کو مفلوج کیا تو پھر قانونی آپشنز استعمال ہوں گے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے سندھ میں پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ گرفتاریوں کا سلسلہ کراچی میں بھی شروع ہوگیا ہے۔کراچی کے عوام سے گزارش ہے کہ وہ آج ضرور احتجاج میں شریک ہوں ۔پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون نے بھی اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پولیس نے صبح ساڑھے 5 بجے میرے گھر پر بغیر وارنٹ کے چھاپہ مارا ہے، پولیس 75سال کے ضعیف والد اور چھوٹے بھائی کو لے گئی۔

انہوں نے کہاکہ پولیس نے گھر کی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔دریں اثناء پولیس نے بتایاکہ شاہنواز جدون کے والد اور بھائی کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات